: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گوہاٹی،11اپریل(ایجنسی) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پیر کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی یہ جانتے ہیں کہ ان کا یہ الزام درست نہیں ہے کہ ان کے پیشرو نے آسام کے لئے کچھ نہیں کیا. منموہن سنگھ نے سرکاری ہائی اسکول میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا، 'میں نہیں چاہتا کہ وزیر اعظم میرے بارے میں کوئی فیصلہ سنائیں، لیکن وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ
وہ کہہ رہے ہیں وہ درست نہیں ہے.' سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کانگریس کو اس کے اچھے کاموں کا انعام دے گی، جو اس نے گزشتہ 15 سالوں میں ریاست کے عوام کے لئے کئے ہیں. منموہن سنگھ سخت سیکورٹی کے درمیان یہاں اکیلے ہی آئے تھے اور انہوں نے دوپہر بعد 1 بجے ووٹ ڈالا. راجیہ سبھا میں 1991 سے آسام کی نمائندگی کرنے والے منموہن سنگھ کا نام ووٹر لسٹ میں تعداد 570 میں درج ہے، جبکہ ان کی بیوی کا نمبر 571 ہے.